نیدرلینڈز میں کرپٹو کرنسی ’ٹورنیڈو کیش‘ کا مبینہ ڈویلپر پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمسٹرڈیم: یورپی ملک نیدرلینڈز میں کرپٹو کرنسی ’ٹورنیڈو کیش‘ کا ایک مبینہ ڈویلپر پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی طرف سے کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کی گئی ہیں کیونکہ یہ کرنسی شمالی کوریا کے ہیکرز کی طرف سے مختلف ممالک میں چوری کی گئی رقوم کی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہورہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ڈویلپر کو نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے گرفتار کیا گیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں شبہ ہے کہ یہ ڈویلپر ٹورنیڈو کیش کے ذریعے رقم کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے۔ اس حوالے سے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئیں

حکام نے کہا کہ ہم جون 2022ء سے ٹورنیڈو کیش کے متعلق تحقیقات کر رہے تھے جس کے ذریعے کم از کم1ارب ڈالر سے زائد کی مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کی لانڈرنگ کی گئی۔ اس میں شمالی کوریا کے ہیکرز کی طرف سے ہیکنگ کی وارداتوں میں چوری کی گئی رقوم بھی شامل ہیں۔

Related Posts