حرامانی کو لائیو کنسرٹ کے دوران شرمندگی کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرامانی کو لائیو کنسرٹ کے دوران شرمندگی کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
حرامانی کو لائیو کنسرٹ کے دوران شرمندگی کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ حرا مانی کو لائیو کنسرٹ کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حال ہی میں حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں برطانیہ کے ایک کنسرٹ میں لائیو گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں حرامانی اپنے مشہور ڈرامے ‘جا تجھے معاف کیا’ کا گانا گنگنارہی ہیں ، جس دوران انہوں نے کنسرٹ میں موجود ہجوم کا ردعمل دیکھنے کیلئے مائیک کو اُن کی جانب کیا تاکہ لوگ بھی گنگنانے میں اُن کا ساتھ دیں۔

تاہم، حرامانی کو اُس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ہجوم میں سے کسی نے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا، یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے یہ عمل کئی بار دہرایا لیکن انھیں باربار شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے حرامانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی بڑی تعداد انھیں تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے بڑی ڈیجیٹل بے عزتی ہے، آیئے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Hira Mani Embarrassing Moment During Concert Gets Funny Reactions

Hira Mani Embarrassing Moment During Concert Gets Funny Reactions

Related Posts