اسلام آباد، جشنِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، جشنِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج
اسلام آباد، جشنِ آزادی کے روز غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف، مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت میں غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خواتین کو شکر پڑیاں موونومنٹ پر حراساں کیا گیا۔ واضح رہے کہ شہر اقتدار میں ایگل سیکورڈ تعینات ہے جو برائے نام ہے یہی وجہ ہے کہ موقع مناسبت پر ایگل سیکورڈ کے ملازم بھی گم ہوگئے۔

14اگست اہم دن کے موقع پر بھی موونومنٹ آنے والی فیملیز کے لیے پولیس اہلکار تعینات نہیں تھے۔ پولیس افسران کے لیے یہ بھی لمحہ فکریہ ہے کہ اوباش لڑکوں کی جانب سے غیرملکی خواتین کو ایک گھنٹے تک حراساں کیا جاتا رہا جس دوران پولیس وہاں پر موجود نہ تھی۔

مقامی پولیس اسٹیشن تھانہ آبپارہ پولیس نے سب انسپکٹر آصف علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر708/22زیر دفعات 354/509/147/149ت پ درج کرلیا، تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب شکر پڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ملزمان کی شناخت کے لئے ویڈیو نادرا کو بھجوائی جارہی ہے۔ ویڈیو میں تمام ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔ کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام اباد نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔ ملزمان کی گرفتاری جلدازجل عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts