ون ڈے سیریز، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ون ڈے سیریز، پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
ون ڈے سیریز، پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

روٹرڈیم: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق روٹرڈیم میں موجود قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا انجری کے باعث کھیلنے کا امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

اسکواڈ میں شاداب خان ، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

مزید برآں آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ کپتان بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

Related Posts