اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما محمد میاں سومرو کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد میاں سومرو این اے 196 جیکب آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم ان کی غیر حاضری کے باعث قومی اسمبلی نے ان کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔
میرے خلاف شہباز گل سے بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سندھ کے سینئر سیاستدان محمد میاں سومرو کو بطور ایم این اے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔واضح رہے کہ محمد میاں سومرو ملک کے نگراں وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں۔
محمد میاں سومرو نے نگراں وزیر اعظم کے طور پر حلف 16 نومبر 2007 کے روز اٹھایا۔ پیشے کے اعتبار سے محمد میاں سومرو نے بینکاری کا شعبہ منتخب کیا۔2008 میں محمد میاں سومرو ملک کے قائم مقام صدر بھی بنے تھے۔
بطور نگراں صدرِ مملکت محمد میاں سومرو نے 18 اگست 2008 سے لے کر 9 ستمبر 2008 تک خدمات سرانجام دیں اور بطور وزیر اعظم 16 نومبر 2007 سے لے کر 25 مارچ 2008 تک اپنے فرائض نبھائے۔
چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے محمد میاں سومرو نے 23 مارچ 2003 سے لے کر 11 مارچ 2009 تک ذمہ داریاں سرانجام دیں جبکہ اپنے سیاسی کیرئیر میں پی ٹی آئی کے علاوہ ق لیگ سے بھی وابستہ رہے۔