عمران ریاض خان کو چینل انتظامیہ نے آن ایئر پروگرام کرنے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران ریاض خان
عمران ریاض خان کو چینل انتظامیہ نے آن ایئر پروگرام کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان کو چینل انتظامیہ نے آن ایئر پروگرام کرنے سے منع کردیا۔

 اس حوالے سے معروف صحافی عمران ریاض نے اپنے سوشل میڈیا ٹویٹر اکاؤٹ پر ٹوئٹ کیا اور مذکورہ معاملے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ میں ایکسپریس نیوز کے آفس میں پروگرام کرنے گیا تو مجھے بتایا گیا کہ ہم مجبور ہیں، آپ کو آن ایئر نہیں جانے دے سکتے۔

عمران ریاض خان نے کہا کہ میں نے اس کی وجہ پوچھی کہ کیا کوئی غلط چیز میرے پروگرام میں چلی ہے؟ تو مجھے بتایا گیا کہ نہیں آپ نے کچھ غلط نہیں کیا، ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو روکنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر معروف صحافی واینکر پرسن عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔

عمران ریاض خان لاہور سے واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ اس دوران انہیں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گرفتار کیا گیاتھا، اس موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صحافی عمران ریاض کو گرفتار کر کے اُن کا موبائل فون، بٹوا سمیت دیگر تمام اشیا پولیس نے قبضے میں لے لیں تھی، پہلے تو گرفتاری کو چھپانے کی کوشش کی جارہی تھی مگر پھر فوٹیج سامنے آنے کے بعد اٹک پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی‘۔

Related Posts