بھارت کا یومِ آزادی، مظلوم کشمیری یومِ سیاہ آج منا رہے ہیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک کا سفاک چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارت کے یومِ آزادی کے موقعے پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یومِ سیاہ آج منایا جارہا ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم مظلوم کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں کیونکہ آج اس غاصب بھارت کا یومِ آزادی ہے جس نے غیر قانونی طور پر جنت نظیر وادی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الجیزہ چرچ میں آتشزدگی سے 41 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ اقوامِ متحدہ کی ان قراردادوں کے خلاف ہے جو مظلوم کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کا وعدہ کرتی ہیں۔ کشمیری قوم پاکستان کو ہی اپنا وطن سمجھتی ہے۔

غاصب بھارت کے یومِ آزادی کے موقعے پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوج کے مظالم، قتل و غارت اور سرچ آپریشن کے نام پر تشدد کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارت کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں مقیم مظلوم کشمیری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دینے کا مطالبہ کریں گے۔ 

 

Related Posts