تن سازفداحسین کوشاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بڑی رقم سے نواز دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تن سازفداحسین کوشاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بڑی رقم سے نواز دیا
تن سازفداحسین کوشاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بڑی رقم سے نواز دیا

کراچی: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن باصلاحیت کھلاڑیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے تن ساز فدا حسین کو بھی بڑی رقم سے نواز دیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے باڈی بلڈر فدا حسین کو 10 لاکھ روپے دے دیے۔

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ یکم سے چار ستمبر تک کرغستان میں شیڈول ہے،باڈی بلڈرفدا حسین کو ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے رقم کی اشد ضرورت تھی۔

قومی باڈی بلڈر فدا حسین نے رقم کی کمی پر ایونٹ میں شرکت مشکوک ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ جس کے باعث شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے تن ساز کو 10لاکھ روپے دے دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈز میں جشن آزادی منایا

دوسری جانب تن فدا حسین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کا شکرگزارہوں اورقوم سے وعدہ ہے کہ ایونٹ میں گولڈ میڈل لے کرآؤں گا۔فدا حسین مسٹرپاکستان، مسٹراولمپیا سمیت متعدد ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

Related Posts