کوئی ذی شعور وزیراعظم کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری
توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی ذی شعور شخص وزیر اعظم کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا جبکہ امپورٹڈ حکومت کا انتخابات سے انکار اقتدار سے چمٹنے کا عکاس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی خواہش کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت کا مسلح افواج کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میثاقِ معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔ سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں۔ معاشی فریم ورک کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا۔ کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر نامکمل قرار دی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے آزادی کے خواب کی تعمیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا۔ ملک گیر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔ ان شاء اللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ 

Related Posts