ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کے پی کےاور پنجاب کے مقابلے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا، جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1960 روپے تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1940 میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خضدار میں 1850،کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1800 اور سکھر میں 1720 روپے میں بیچا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 980 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔