شہباز گل کی ضمانت کے لئے درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز گل کی ضمانت کے لئے درخواست دائر
شہباز گل کی ضمانت کے لئے درخواست دائر

 اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے۔

شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس شہباز گل پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی لہذا ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا تھا۔

شہباز گل پر ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دینے اور عوام کو بغاوت پر اکسانے پر حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ ان پر 10 مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts