کراچی، مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری
کراچی، مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو شروع ہونے والی تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ آج بھی صبح سے جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

رات کو ہونے والی بارش کے بعد کے ڈی اے چورنگی، بورڈ آفس، نمائش چورنگی، ناگن چورنگی، شارع نور جہاں، گودھرا روڈ، پاور ہاؤس، یوپی موڑ، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی تھیں۔

بارش کے باعث کئی سڑکوں پر گاڑیاں بند ہونے کے باعث رات کو شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے بارش کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت آج ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشیں ہوئیں۔ قلعہ عبداللّٰہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے جس کے باعث لوگ پھنس گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر علی زئی گاؤں میں 25 بچوں کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا جبکہ سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts