پاکستان میں کورونا کے 728 نئے کیسز رپورٹ، 3 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس کے باعث 3 مزید شہری انتقال کرگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 62 ہزار 347 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 523 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.59 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 12 زار 575 ہوگئی جبکہ کورونا کے 161 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی بچت میں شریعت کے مطابق دو اسکیم متعارف

دوسری جانب امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رگوں کے نظام غیر فعال ہونے سے ایسی میٹابولک تبدیلیاں ہوتی ہیں جو ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں۔

تحقیق میں شامل میڈیسین پروفیسر تھامس جے بیٹسن نے کہا کہ ذیابیطس اور انسولین کی مزاحمت کے مریضوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سفید چربی اور ورم خون کی شریانوں کو غیرفعال کرنے کا باعث بنتے ہیں، جس کے باعث وہ امراض قلب، بینائی کے امراض اور گردوں کے امراض کا سامنا کرتے ہیں۔

Related Posts