گھوٹکی میں ہندو فیملی پر تشدد اور ہراسگی، سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھوٹکی میں ہندو فیملی پر تشدد اور ہراسگی، سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا
گھوٹکی میں ہندو فیملی پر تشدد اور ہراسگی، سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا

کراچی: سندھ حکومت نے گھوٹکی میں ہندو فیملی پر تشدد اور ہراسگی کے تشویشناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جسے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر رپورٹ کیے گئے واقعے میں سانگھڑ کی ایک ہندو فیملی جو رہڑکی زیارت کیلئے گئی تھی، اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ رہڑکی ہندو برادری کیلئے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملہ، پاک فوج کے 4اہلکار شہید

واپسی پر گھوٹکی کے مقام پر ہندو فیملی کے ایک بچے نے کاغذ اڑایا جو ملزم کی گاڑی سے جا لگا جس نے ہندو فیملی کی گاڑی کا پیچھا کر کے اسے پیٹرول پمپ پر روک لیا۔ ملزم نے ہندو فیملی کی گاڑی توڑ ڈالی اور اہلِ خانہ کو زدوکوب کیا۔

ملزم نے ہندو فیملی کے مرد اویناش کو تشدد کا نشانہ بنایا، خواتین کو ہراساں کیا۔ ہندو فیملی کا مطالبہ ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف فوری کیس داخل کرے۔ سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات تکلیف دیتے ہیں جبکہ آج یومِ عاشور ہے۔ تاریخ کے سب سے بڑے مظلوم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن ہے۔ 

 

Related Posts