کراچی میں 1ہفتے کے دوران 17 پولیس مقابلے، لاکھوں کی منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 1 ملزم ہلاک، 7 گرفتار

شہرِ قائد میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 17 پولیس مقابلے ہوئے جن کے دوران 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران لاکھوں کی منشیات بھی برآمد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ 7روز میں 17 مقابلوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو کو ہلاک کیا جبکہ 20 ملزمان زخمی ہوئے۔ گرفتار کیے گئے 29 ملزمان کے قبضے سے 27 پستول اور 14 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہو گئے

کراچی پولیس نے گزشتہ 7روز میں ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران 786 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران لاکھوں کی منشیات برآمد ہوئیں۔

پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 83 کلو 13 گرام چرس، 2 کلو 666 گرام ہیروئن اور 763 گرام آئس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال کیا گیا 133 سے زائد اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھینی گئی اور چوری کی گئی 74 موٹر سائیکلز اور 1 گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔ پولیس جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ 

Related Posts