فرانس، سائنسدان نے سوسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس، سائنسدان نے سوسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دیدیا
فرانس، سائنسدان نے سوسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دیدیا

فرانس کے ایک سائنسدان نے سوسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دے دیا، جبکہ بعد میں سوسیج کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی۔

ایٹیانے کلائن نامی سائنسدان جو فرانس کے ایٹمی انرجی کمیشن کے ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے پچھلے ہفتے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، تصویر اسپینش سوسیج کی تھی لیکن کیپشن دیا کہ یہ نیا دریافت ہونے والا ستارہ ہے۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بتایا کہ یہ سورج کے سب سے قریب موجود ستارہ ہے جو زمین سے 4.2 سال کے نوری فاصلے پر ہے۔

ایٹیانے نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تصویر جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہر روز ایک نئی دنیا سے پردہ ہٹ رہا ہے۔

ان کی اس پوسٹ کو ہزاروں بار ری ٹوئٹ کیا گیا اور صارفین نے کمنٹس بھی کیے۔

لیکن قبل از وقت کلائن نے صارفین کے سامنےاعتراف کیا کہ وہ تصویر ستارے کی نہیں بلکہ سیاہ پس منظر میں لی گئی سوسیج کی تھی۔

ایٹیانے کلائن نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد لوگوں کو یہ باور کروانا تھا کہ ہمیں ایسی تصاویر کے متعلق محتاط رہنا چاہیے جنہیں دیکھ کر ہی شبہ ہوجائے۔

Related Posts