الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کیساتھ مل کر پی ٹی آئی کیخلاف سازش رچائی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر
ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سازش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کےضمنی انتخابات میں نون لیگ کی شکست کےبعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ پنجاب کے ضمنی الیکشن جیسے نتیجے سے خوف زدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لوگوں سے شام 6 بجے ایف نائن پارک میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کے لیے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں سات سے ساڑھے سات بجے کے درمیان اجتماع سے خطاب کروں گا۔

Related Posts