اگست کا آغاز، اٹلی کے سفیر کی پاکستانی عوام کو 75ویں یومِ آزادی کیلئے مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگست کا آغاز، اٹلی کے سفیر کی پاکستانی عوام کو 75ویں یومِ آزادی کیلئے مبارکباد
اگست کا آغاز، اٹلی کے سفیر کی پاکستانی عوام کو 75ویں یومِ آزادی کیلئے مبارکباد

اسلام آباد: اٹلی کے پاکستان میں سفیر اینڈریاز فراریز نے پاکستانی عوام کو ماہِ آزادی (اگست) کے آغاز پر ہی 75ویں یومِ آزادی کیلئے مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فرائض سرانجام دینے والے اٹلی کے سفیر اینڈریاز فراریز نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ اطالوی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شمولیت میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

اٹلی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے یومِ آزادی کے مبارک موقعے پر اٹلی کے عوام اور حکومت کی جانب سے اپنے پاکستانی دوستوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ آئندہ برس 2023 میں پاکستان اور اٹلی کے سفارتی تعلقات کے 50 برس مکمل ہوجائیں گے۔

سفیرِ اٹلی اینڈریاز فراریز نے کہا کہ 50سالہ پاک اٹلی دوستی کے دوران دونوں ممالک میں سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی شعبہ جات میں مثالی تعاون رہا ہے جبکہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر اور بھی بہت سے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ مشترکہ اہداف کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے 1940 سے لے کر 1947 تک ایک آزاد اسلامی مملکت کے قیام کیلئے جدوجہد کی اور بالآخر 14 اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کی صورت میں ایک اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا۔

رواں برس 14 اگست 2022 کو پاکستان کے قیام کے 75سال مکمل ہوجائیں گے۔ اس موقعے پر اٹلی سمیت دیگر متعدد ممالک کی جانب سے پاکستان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں کی خریدوفروخت شروع ہوگئی۔

 

Related Posts