نوجوان مسیحی لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے 7سال قبل بنگلے سے لاپتہ لڑکی کو تلاش کرنے کا حکم دیدیا
عدالت نے 7سال قبل بنگلے سے لاپتہ لڑکی کو تلاش کرنے کا حکم دیدیا

کراچی  میں تھانہ بلوچ کی حدود میں نوجوان مسیحی لڑکی کے اغواء میں ناکامی کے بعد نامعلوم ملزمان نے ہراساں کرنا شروع کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ بلوچ کی حدود میں نوجوان مسیحی لڑکی کے اغواء میں ناکامی کے بعد ملزمان ہراساں کرنے لگے۔ لڑکی اور اہل خانہ انصاف کیلئے دربدر ہیں۔ اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کردی۔

آگر ہ تاج کالونی لیاری کی رہائشی مشعل مشتاق دختر مشتاق انور ایم سہوترہ نامی طالبہ 20جولائی بروز بدھ کی دوپہر تقریباً 2بجے کے قریب اپنے بھائی مشام مشتاق کے ہمراہ موٹر سائیکل پرمحمودآباد کے علاقے ڈیفنس ویوجارہی تھی۔

ڈیفنس ویو جاتے ہوئے راستے میں جونیجو ٹاؤن کے قریب کار سوار 3مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل زبردستی روک کر مسیحی لڑکی کو  اغواء کرنے کی کوشش کی۔ جس پر دونوں بہن بھائی نے شور مچا دیا۔ 

لڑکی مشعل مشتاق اوراس کے بھائی مشام مشتاق کے شور مچانے پر جائے وقوعہ پر موجود شہری جمع ہوگئے جس کی وجہ سے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

طالبہ مشعل مشتاق کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو ملزمان سے شدید جانی خطرات لاحق ہیں ،اعلیٰ پولیس حکام مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کریں۔

Related Posts