کراچی والوں کے مزے، اب گرما گرم حلوہ پوری ہاکس بے پر بھی دستیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اب اگر ساحل سمندر سیر کو جائیں تو گھر سے کھانا بنا کے لے جانے کی بلکل ضرورت نہیں اور نہ ہی ناشتہ کرکے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہاکس بے پر موجود ‘ہاکس بے شنواری ریسٹورنٹ’ آپ کو مزے دار ناشتے  کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

سمندر کنارے ریسٹورٹ پر مزے دار ناشتے میں روایتی حلوہ پوری، لاہوری چھولے، مرغ چھولے، انڈا چھولے، فرائی انڈا، آملیٹ، توا پراٹھا اور دودھ پتی چائے دستیاب ہے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناشتے کے اوقات کار صبح ساڑھے 6 بجے سے 12 بجے تک کے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاکس بے شنواری پر ناشتے کے لیے آنے والے لوگ یہاں کے مرغ چھولے اور حلوہ پوری ضرور کھائیں، وہ اس ہوٹل کی خاص ڈش ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ اس ہوٹل پر کھانوں کی قیمت ساحل سمندر پر ہونے کے باوجود کافی مناسب ہیں، یہاں قریب کے رہائشی بھی آتے ہیں، مگر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ لوگ سمندر گھومنے آتے ہیں اور پھر ناشتہ یہاں کرتے ہیں۔

گرما گرم حلوہ پوری کو دیکھنے کے بعد خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے اور جب یہ حلوہ پوری ساحل سمندر کے قریب دستیاب ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ حلوہ پوری کے ساتھ ملنے والا سالن دیکھنے میں ہی کافی مزے دار لگتا ہے۔

ویسے تو یہاں ناشتے میں کافی کچھ مل جائے گا لیکن حلوہ پوری کی بات کچھ الگ ہے۔ مزے دار حلوہ بھی ذائقے میں کچھ کم نہیں اور گرم گرم پوری کے ساتھ ایک بار حلوہ کھا لیا تو پھر ہاتھ روکنا مشکل ہوجائے گا۔

اگر آپ ہاکس بے کا رخ کریں تو ہاکس بے شنواری ضرور جائیں، یہ سمندر کے بلکل سامنے جمالی روڈ پر موجود ہے۔

Related Posts