لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔
رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔
ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا