ڈھاکا: چٹاگانگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب اسکول بس کو ٹرین نے روند دیا، جس کے باعث 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے ضلع چٹاگانگ میں اس وقت پیش آیا جب طالب علموں اور اساتذہ سے بھری بس پھاٹک کراس کر رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرین بس پر چڑھ دوری۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 11 افراد اور 5 زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 7 طالب علم اور 4 اساتذہ شامل ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک