جوبائیڈن حکومت کیجانب سے پی آئی اے کی امریکی پروازیں بحال کرنیکی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: جو بائیڈن حکومت کی جانب سے پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی امریکی پروازیں بحال کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ دونوں ممالک نے پاکستان سے امریکا کیلئے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا جبکہ یہ پیشرفت وزیر اعظم اسٹرٹیجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی کی میڈیا سے گفتگو کے دوران سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی صدر جو بائیڈن کورونا سے صحت یاب 

پاکستان کاغذی کرنسی سے پاک معیشت کی طرف جارہا ہے۔سلمان صوفی

سلمان صوفی نے امریکا میں مختلف عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ڈی جی اسٹرٹیجک اصلاحات کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن حکومت نے پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

اسٹرٹیجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی نے قومی ائیر لائن کے متعلق پیشرفت کے بارے میں کہا کہ پاکستان امریکا کی جانب پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں ایف اے اے کو انسپکشن کی دعوت بھی دے گا جبکہ امریکا نے اپنے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات دینے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم اسٹرٹیجک اصلاحات کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ پاکستان کاغذی کرنسی سے پاک معیشت کی طرف جارہا ہے جس کا مقصد تاجروں، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستانی نژاد امریکہ کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران سلمان صوفی نے کہا کہ تاجر، سرمایہ کار اور صنعتکار برادری کی سہولت کیلئے کیش لیس معیشت متعارف کرائی جائے گی۔

Related Posts