بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے خطرناک کارندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے 3 کارندے گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات (افیون) برآمد کرلی گئیں۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس موت کے سوداگروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے اسٹاف کے ہمراہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں کامیاب کارروائی کی۔ کوئٹہ بلوچستان سے آنے والی پسنجر بس کے خفیہ مقامات سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں بس ڈرائیور 1- اول جان ولد ابو بکر، 2- عبدالروف ولد محمد بخش اور 3- فدا احمد ولد بخشی شامل ہیں جبکہ نیک محمد اور محمد ممتاز نامی دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

کامیاب کارروائی میں کوئٹہ سے اسمگل کی جانے والی 40 کلو گرام اعلی کوالٹی افیون بس سے برآمد کر لی گئی۔گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 375/22 بجرم دفعہ 6/9C درج کرلیا گیا۔مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Posts