پاکستان کی شاندار فتح پر شاہد آفریدی کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی شاندار فتح پر شاہد آفریدی کا پیغام
پاکستان کی شاندار فتح پر شاہد آفریدی کا پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے بھی پاکستان کی شاندار فتح کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد پیش کردی۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا۔ پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین ٹیسٹ میچ تھا، عبداللہ کو اس میچ کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ اننگز عبداللّٰہ شفیق کو بڑا اسٹار بنائے گی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں پوری ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سری لنکا کوبھی کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی، میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 342 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں عبداللّٰہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

Related Posts