ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں مقامی افراد نے امریکی خاتون سیاح کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا کے مطابق امریکی خاتون ٹریول بلاگر اربیلا ارپی کراچی سے لاہور پھر راجن پور اور فورٹ منرو گئی تھیں۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ نے بتایا کہ خاتون نے جن لڑکوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا انہی کے گھر ٹھہری ہوئی تھیں۔
ملزمان غیر ملکی خاتون کو مہمان نوازی کرنے کے بہانے گھر لے گئے تھے۔
غیر ملکی خاتون سیاح کی شکایت پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خاتون لاہور چلی گئی ہیں جبکہ ملزمان روپوش ہوچکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔