عمارت میں آگ لگنے کی صورت میں کون سے اقدامات کرنے چاہیے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمارت میں آگ لگنے کی صورت میں کون سے اقدامات کرنے چاہیے؟
عمارت میں آگ لگنے کی صورت میں کون سے اقدامات کرنے چاہیے؟

پاکستان میں آئے روز مختلف عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

زیادہ تر ترقیاتی یافتہ ممالک میں نظام اتنا اچھا ہوتا ہے کہ وہاں پر آگ لگتے ہی ہائی الرٹ سگنل بج جاتا ہے جس کی وجہ سے عمارت میں موجود لوگ اُس عمارت سے فوری طور پر نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، دوسرا اِن ممالک میں فائر بریگیڈ کا عملہ بھی مستعد ہوتا ہے جو کہ آگ بھجانے کیلئے فوری طور پر پہنچ جاتا ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں اِن سہولیات کا بہت زیادہ فقدان ہے اور فائربریگیڈ کا عملہ بھی آگ لگنے کے کافی دیر کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائینگے کچھ ایسی احتیاطی تدابیر جن پر عمل کرکے آپ خود کو آگ سے کافی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں:

اپنے حواس پر قابو رکھیں

کسی بھی ایسی صورتحال میں جب آگ لگنے کی صورت میں آپ کسی عمارت کی اوپری منزلوں میں محصور ہوجائیں تو سب سے پہلے اپنے حواس قابو میں رکھیں۔ کیونکہ اکثر جب آگ لگتی ہے تو لوگ اپنے حواسوں کو کھو دیتے ہیں اور بدحواس ہوکر نیچے چھلانگ لگادیتے ہیں۔

ماہرین کا یہ خیال ہے کہ اگر نیچے جانے کے راستے مسدود ہو جائیں تو کوشش کریں کہ عمارت کی چھت کی طرف چلے جائیں۔

کھڑکیوں کو کھول دیں

جب کسی بھی جگہ پر آگ لگتی ہے تو وہاں پر موجود اکثریت کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ماہرین کے خیال میں اگر ایسے حالات میں آپ کمرے کی کھڑکی کو کھول دیں اور اُس کے قریب رہیں تو اُس سے آپ کو سانس لینے میں کافی حد تک آسانی ہوگی۔

بجلی کی فراہمی کو معطل کردیں

کسی بھی جگہ پر آگ لگتے ہی وہاں پر موجود لوگوں کی اکثریت میں بھگڈر مچ جاتی ہے جبکہ ایسے حالات میں اگر کچھ چھوٹے چھوٹے کام کرلیے جائیں تو نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں سب سے پہلے تو وہاں پر موجود لوگ بجلی کی فراہمی کو معطل کریں کیونکہ بجلی کی تاریں جل کر مزید شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات کا سبب بنتی ہیں۔ اکثر ریسکیو اہلکار بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ چونکہ ایمرجنسی ایگزٹ کے سائن بورڈ اندھیرے میں چکمنے والے مواد سے بنتے ہیں اس لیے اندھیرے کی پرواہ کیے بغیر اسے منقطع کرنا چاہیے۔

خود کو گیلا کرتے رہیں

ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی ایسی جگہ پر موجود ہیں جہاں پر آگ لگ گئی ہے تو ایسے میں نہ صرف پانی سے خود کو مسلسل گیلا کرتے رہیں بلکہ اُس کو پیتے بھی رہیں کیونکہ ایسی صورت میں جسم میں پانی کی کمی ہونے کے عمل کو سست کیا جاسکتا ہے جو کہ مدد آنے تک مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

زمین کے قریب رہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ دھواں اور گرم گیسیں چونکہ ہوا میں بلند سطح پر رہتی ہیں تو کوشش یہ کرنی چاہیے کہ زمین پر بیٹھے رہیں۔ اور اگر ایک جگہ سے دوسرے جگہ جانا ہے تو بھی یا بیٹھ کر یا رینگ کر جائیں۔ اس طرح زمین کے قریب نسبتاً صاف ہوا میں رہنا ممکن ہوسکتا ہے۔

 

Related Posts