گال: گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم کی دوسری اننگز جاری ہے جس میں انہوں نے 2وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال ٹیسٹ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے جبکہ لنچ کے وقفے سے قبل سری لنکا کو 136 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انہیں 136 رنز کی برتری حاصل ہے۔
سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 4 رنز کی برتری سے کیا تو صرف 33 رنز پر ہی ان کی پہلی وکٹ گرگئی اور کپتان دمتھ کرونارتنے 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری وکٹ سری لنکن کی کسن رجھیتا کہ گری جو صرف 7 رنز بناکر محمد نواز کی گھومتی گیند کا شکار ہوگئے جبکہ دونوں کھلاڑیوں کو ہی محمد نواز نے آؤٹ کیا۔
تاہم اوپنر اوشادہ فرننڈو نے ٹیم کو سنبھالا اور وکٹ کو محفوظ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا جو کہ 64 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ان کا ساتھ مینڈس دے رہے ہیں جو 45 رنز بناکر ںصف سنچری بنانے کے قریب ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے سنچری کی بدولت 119 رنز اسکور کیے تھے۔
بابر اعظم کی ٹوئٹ پر ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا