یورپ میں شدید گرمی، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یورپ میں شدید گرمی، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
یورپ میں شدید گرمی، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک گرمی کی شدید لپیٹ میں آگئے، بڑھتی گرمی کے باعث جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف یورپی ممالک میں گرمی کی لہر جاری ہے، جبکہ برطانیہ میں آج اورکل درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ فرانس ، پرتگال، اسپین، یونان اورکروشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پرمجبورہوگئے۔  پرتگال میں 75 ہزار ایکڑ جبکہ فرانس میں 22 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

یہ حالیہ ہفتوں میں جنوب مغربی یورپ کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی دوسری ہیٹ ویو ہے۔ فرانس کے جنوب مغربی علاقے گیروندے کے ساحلی قصبے آرکاچون میں فائر فائٹرز دو مقامات پر لگی جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے جس نے منگل سے اب تک 24  ہزار 700 ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس کے لیفٹیننٹ کرنل اولیور چاوٹے جن کے تحت 1200 فائر فائٹرز اور پانچ طیارے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک مشکل کام ہے۔‘

برطانوی محکمہ موسمیات نے پیر کو متوقع گرم ترین دن کے باعث ریڈ وارننگ جاری کردی ہے، جبکہ شدید گرمی کے باعث اسکولوں میں وقت سے پہلے ہی تعطیلات پر غورکیا جارہا ہے۔ حکام نے لوگوں کو ٹھنڈی جگہوں پر رہنے اور بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts