پی آئی اے نے 7ماہ بعد بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے پروازیں بحال کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے کم و بیش 7ماہ کے بعد چین کے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ ماہ ہی اسلام آباد سے ژیان اور بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی اپنی پروازوں کو بحال کردیا تھا، تاہم اس دوران بیجنگ ائیرپورٹ بند رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

چینی دارالحکومت بیجنگ کا کیپٹل ائیرپورٹ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر بند تھا، جس کی وجہ سے قومی ائیر لائن کا ایک جہاز اسلام آباد واپس آگیا۔

تاہم بیجنگ ائیرپورٹ کھلنے اور پروازوں کی بحالی سے پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت کام کرنے والے چینی عملے کو بھی پرواز کی سہولت حاصل ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے  نے 6 جولائی سے اسلام آباد اور چین کے صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو کے مابین براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آج سے 12روز قبل فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد سے چینگڈو براہِ راست پروازیں ہفتہ وار بنیادوں پر شروع کی جائیں گی۔ پی آئی اے نے پروازیں شروع کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے۔

Related Posts