مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سرینگر: بھارتی فوج کے سپاہی نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے گھر میں خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈو تبتین بارڈر پولیس کا 50 سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر کمار چھٹی پر ضلع پونچھ میں اپنے گھر پر آیا ہوا تھا جہاں اس نے اپنے رہائشی مکان میں خود کو آگ لگا لی۔

پولیس اہلکار کی موت ابھی تک پراسرار ہے اور خود کشی کی وجہ جاننے کی فی الحال کوشش کی جارہی ہے۔

 ضلع پونچھ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) رنجیت سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کی موت جھلسنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر گفتگو، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب

 اسٹیشن آفیسر نے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے چیزیں سامنے آئیں گی کہ موت کیسے ہوئی۔

 حکام کے مطابق راجندر کمار کو شدید زخمی حالت میں پونچھ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنوری2007 سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد 548 ہوگئی ہے۔

Related Posts