پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد
پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ یہ اس سیریز کی دوسری مشق ہے، پہلی مشق 2020 میں کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل ہونے والے جہاز پی این ایس تیمور نے مشق میں چین کے مختلف بحری اثاثوں بشمول فریگیٹس، کارویٹس، آبدوزیں، لڑاکا اور فضائی نگرانی کے جہاز اور معاون جہازوں کے ہمراہ حصہ لیا۔

پاکستان اور چین کے مابین بحری مشقیں سی گارڈینز دوطرفہ مضبوط عسکری تعلقات کا مظہر ہیں جو خطے میں محفوظ اور پائیدار بحری ماحول کو فروغ دیتا ہے، مشق سے دونوں بحری افواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

پاک بحریہ کی طرف سے دوطرفہ اور کثیرالقومی مشقوں کا باقاعدہ انعقاد سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے اور تمام دوست بحری افواج کے ساتھ قریبی تعلقات کے عزم کا مظہر ہے۔

چین کے ساتھ مشترکہ بحری مشق سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Posts