دُنیا بھر میں کورونا سے 56کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 86ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 56کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 86ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 56کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 86ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 56  کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 63لاکھ  86ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 56 کروڑ 66لاکھ  23ہزار   582افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 63لاکھ   86ہزار  217افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

وائرس سے متاثرہ 39ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ   2ہزار 680ہو گئی۔ وائرس کے 2کروڑ  23لاکھ  63ہزار  660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 53کروڑ 78 لاکھ 34ہزار685 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 9 کروڑ 11لاکھ  70ہزار  571 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 37لاکھ  30ہزار 71کا بھارت میں مثبت نکلا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 48 ہزار693افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 25ہزار 660 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ 32لاکھ   50ہزار  117افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ  75ہزار 145 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، جرمنی پانچویں، برطانیہ چھٹے، اٹلی7ویں،  جنوبی کوریا 8ویں، روس  9ویں جبکہ ترکی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts