سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 80 رنز بنا لیے، 4کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 80 رنز بنا لیے، 4کھلاڑی آؤٹ
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 80 رنز بنا لیے، 4کھلاڑی آؤٹ

کولمبو: میزبان کرکٹ ٹیم سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران 4 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے نے بابر اعظم کے مدِ مقابل کھڑے ہو کر ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بیٹنگ کی ابتدا سے ہی سری لنکن ٹیم پاکستانی بولرز کا نشانہ بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

گال ٹیسٹ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سری لنکا کی پہلی وکٹ 11 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان دیمتھ کرونا رتنے صرف 1 رن بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کوسال مینڈس کو 60 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

کوسال مینڈس کا کیچ محمد رضوان نے پکڑا۔ اوپنر اوشاڈا فرنانڈو حسن علی کی گیند پر 68 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 35رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی 4 وکٹیں 68 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ حسن علی اور شاہین نے 1، 1 جبکہ یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکن ٹیم 25اوورز میں صرف 80 رنز ہی بنا سکی۔ لنچ کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

 

Related Posts