فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کیلئے باہمی طور پر رضامند ہیں۔
ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اس سال کے شروع میں عہدہ سنبھالنے والے سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مضبوط کرکے نئے دور میں داخل ہونے کے لیے باہمی طور پر رضامند ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے تھے جب سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر ایمانوئل میکرون پر مسلم مخالف جذبات کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا۔
مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے فرانسیسی سفارت کار کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرتشدد مظاہرے کیے اور معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا گیا۔
فرانسیسی سفیر نکولس گیلے سمجھتے ہیں کہ تعلقات میں خراب دور کا تعلق رونما ہونے والے کچھ مخصوص واقعات سے تھا اور دونوں ممالک اب اِس دور سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
امریکہ میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، حکومت کا ہیلپ لائن سروسز متعارف