گال ٹیسٹ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گال ٹیسٹ: سری لنکا کو دوسری اننگز میں 136 رنز کی برتری حاصل
گال ٹیسٹ: سری لنکا کو دوسری اننگز میں 136 رنز کی برتری حاصل

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 5روزہ گال ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ سری لنکا نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے سلمان علی آغا  کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

کپتان بابراعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

فواد عالم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹر کے طور پر قومی ٹیم میں شامل ہونے والے سلمان علی آغا  سے پاکستان کو اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

سری لنکا اور پاکستان کے مابین آج سے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ میچ کا آغاز 9 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ گال ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اعلان کردہ فائنل الیون میں یاسر شاہ اور محمد نواز بھی شامل ہیں۔ گال ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں اظہر علی ، حسن علی، امام الحق، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا۔ 

Related Posts