عمران خان نے اقتدار کیلئے نوجوانوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے اقتدار کیلئے نوجوانوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا۔مریم نواز
عمران خان نے اقتدار کیلئے نوجوانوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا۔مریم نواز

ملتان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار کیلئے نوجوانوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں پنجاب ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم الیکشن نہیں، پنجاب لوٹنے والوں سے جنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابی مہم کا وقت ختم، پنجاب میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

جلسے سے خطاب کے دوران نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے جو بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، ن لیگ نے ہٹائیں۔ انہوں نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولا اور ملک میں انتشار پھیلایا۔

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی قوم کے نوجوانوں کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ میں وزیر اعلیٰ کیلئے انتخابی مہم کر رہی ہوں، عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کی مہم چلا رہے ہیں۔

دریں اثناء لاہور جلسے سے خطاب کے دوران نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ایک سال بھی مزید حکومت کرتے تو لاہور کھنڈر بن جاتا۔ 

 

Related Posts