لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور اور ملتان کے پانچ حساس حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران 5 مخصوص حلقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
خط میں الیکشن نے ضمنی انتخابات کے دوران بد امنی کے خطرے کے پیش نظر کوئیک ریسپانس فورس کی تعداد اور فلیگ مارچ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
حکومت کا سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ