کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما بابر غوری کو پولیس نے رہا کردیا جس کے بعد وہ پاکستان سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بابر غوری اپنی اہلیہ کے ہمراہ غیر ملکی ایئرلائن ای کے 603 سے ساڑھے 10 بجے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے بابرغوری کو کراچی آمد پر پولیس نے حراست میں لے کر سینٹرل جیل منتقل کردیا تھا۔
تاہم، گزشتہ روز سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقریرمیں تالیاں بجانے اور سہولت فراہم کرنے کے معاملے پولیس نے بابر غوری کو عدالت میں پیش کردیا تھا۔
پولیس نے سابق وفاقی وزیربابرغوری کو بے گناہ قراردیتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ بابرغوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔
اتوار کا الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا: عمران خان