سدھو موسے والا کے قتل پر جشن، مبینہ قاتلوں کی ویڈیو وائرل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سدھو موسے والا کے قتل پر جشن، مبینہ قاتلوں کی ویڈیو وائرل
سدھو موسے والا کے قتل پر جشن، مبینہ قاتلوں کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی: منگل کو بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے مبینہ قاتلوں کی گلوکار کے قتل پر جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد 18 سالہ انکت سرسا کے موبائل فون سے سدھو موسے والا کے قتل پر خوشی مناتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو ملی۔

ویڈیو میں وہ اور چار دیگر مشتبہ افراد پریاورت، کپل، سچن بھیوانی اور دیپک اپنی گاڑی کے اندر اپنے ہتھیار دکھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو انکیت سرسا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی تھی۔جسے پروفائل سے ہٹا دیا گیا ہے۔

18 سالہ نوجوان قتل میں ملوث اہم شوٹروں میں سے ایک ہے۔ اس پر بھارت کے راجستھان علاقے میں قتل کی دو کوششوں کا بھی الزام تھا۔

سچن بھیوانی راجستھان میں گینگ کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور قتل کیس میں دیگر چار شوٹروں کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی گولڈی برار اتحاد سے متعلق دو اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست افراد میں سے ایک انکت تھا، جو دن دیہاڑے موسے والا کے قتل کا براہ راست ذمہ دار تھا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کو دہلی میں کشمیری گیٹ بس اڈہ کے قریب مہاتما گاندھی مارگ سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ان کے پاس ”ایک 9 ایم ایم، 30 ایم ایم پستول، 3 پنجاب پولیس یونیفارم، 2 موبائل فون اور ایک سم کارڈ” تھا۔ اس کے بعد یہ اشیاء ضبط کر لی گئیں اور اب دہلی پولیس کے اہلکاروں کی تحویل میں ہیں۔

Related Posts