اسلام آباد: پی آئی اے سے متعلق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے بیان پر پی آئی اے کا ردعمل سامنے آگیا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا پی آئی اے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ قومی سطح کے رہنماؤں کو حقائق کی جانچ کرنے کے بعد ایسے بیانات جاری کرنے چاہئیں تاکہ قومی اداروں کے ساکھ متاثر نہ ہو۔