کیا ‘پٹھان’ میں شاہ رخ اور دیپیکا کا ہیئر اسٹائل ایک جیسا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں اُن کا اور دیپیکا پڈوکون کا ہیئر اسٹائل ایک جیسا تھا۔

سُپر اسٹار نے گزشتہ روز 25 جون کو انڈسٹری میں تین دہائیاں مکمل کیں اور اس خاص دن پر، انہوں نے پہلی بار انسٹاگرام پر لائیو سیشن بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے انڈسٹری میں 30 سال مکمل، کیا پیغام دیا

اس سیشن میں شاہ رخ خان نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ میں اپنے نئے روپ کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

شاہ رخ خان نے سیشن کے دوران کہا کہ جب پٹھان میں میرے روپ کی بات آتی ہے تو مجھے فلم میں اپنے لمبے بال سب سے زیادہ پسند ہیں۔

اداکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بالوں کا واحد مسئلہ یہ تھا کہ ان کا اور دیپیکا پڈوکون کا ایک ہی ہیئر اسٹائل تھا جس کی وجہ سے وہ دونوں ایک جیسے ہی نظر آرہے تھے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے میں نے اپنے کیریئر میں پہلی بار اپنی ٹیم کے ساتھ اپنے ہیئر اسٹائل پر بات کی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ فلم ان کے مداحوں کو پسند آئی تو مستقبل میں پٹھان 2  بھی آسکتی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کو فلم پسند آئے گی، ہم سب نے کام کیا ہے اور اس پر بہت محنت کر رہے ہیں۔

Related Posts