بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے انڈسٹری میں 30 سال مکمل، کیا پیغام دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے انڈسٹری میں 30 سال مکمل، کیا پیغام دیا
بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے انڈسٹری میں 30 سال مکمل، کیا پیغام دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کو انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

سال 1992 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے شاہ رُخ خان نے فلم دیوانہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُس کے بعد اُن کی کامیابیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور انھیں بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرتے ہوئے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں، جس پر دنیا بھر میں موجود اُن کے مداح خوب جشن منا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کے مداحوں اِس موقع پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور اپنے سپر اسٹار کو 30 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مداح اِس وجہ سے بھی خوش ہیں کیونکہ کنگ خان 3 سال کے انتظار کے بعد اسکرین پر دوبارہ سے واپسی کررہے ہیں، شاہ رُخ خان نے اپنی 3 دہائیوں کےمکمل ہونے پر جشن مناتے ہوئے اپنی نئی فلم کی پہلی آفیشل جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عائزہ خان تنقید برداشت نہ کرسکیں، کمنٹ سیکشن کو بند کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی فلم پٹھان کی جھلک شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’ان 30 سالوں میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبتیں او رمسکراہٹیں لامحدود ہیں‘۔ اداکارنے بتایا کہ پٹھان 25 جنوری کو ہندی ، تامل اور تیلگوزبان میں نشر کی جائے گی۔

معلوم رہے کہ 25 جنوری 2023 کو ریلیز کی جانے والی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رُخ خان کے ساتھ پہلی پرتبہ جان ابراہم اور بالی ووڈ کی کوئین دیپیکا پڈوکون بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Related Posts