اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔
ایف بی آرکے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر لاگو نہیں ہوگی جنکی ایل سی کھل چکی ہے، جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز گری درآمدات پر ٹیکس وصول ہو سکے گا، ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس 258.83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42,716.97 پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کی کمی