بلند فشارِ خون کی مسلسل درست ترین پیمائش کیلئے الیکٹرانک ٹیٹو متعارف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین نے بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر) کی مسلسل درست ترین  پیمائش اور نگرانی کیلئے دل کی صحت کے سب سے اہم اشارے کے طور پر الیکٹرانک ٹیٹو متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلڈ پریشر کی ٹھیک ٹھیک طریقے سے پیمائش کرنا طبی اعتبار سے مشکل ہوتا ہے۔ کئی دہائیوں سے کف پر مبنی آلات استعمال کیے جارہے ہیں جو بازو کے گرد گھیرا ڈالتی ہیں تاہم ٹیکساس کی 2 جامعات کے محققین نے ایک الیکٹرانک ٹیٹو تیار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل پر اہم سوالات اُٹھا دیے؟

مذکورہ ٹیٹو کو کلائی پر گھنٹوں تک آسانی سے پہنا جاسکتا ہے اور بلڈ پریشر کی مسلسل درست پیمائش فراہم کرتا ہے جو مارکیٹ میں دستیاب دیگر آپشنز سے کہیں بہتر قرار دیاجارہا ہے۔ الیکٹرانک اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر ڈیجی اکین وانڈے نے ٹیٹو کی تعریف کی ہے۔

الیکٹرانک ٹیٹومتعارف کرائے جانے سے متعلق تحقیق 20 جون 2022 کے نیچر نینو ٹیکنالوجی شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ علاج نہ کرنے کی سورت میں ہائی بلڈ پریشر دل کی سنگین تکلیف کا باعث بن سکتا ہے جسے پکڑنا بلڈ پریشر کی روایتی نگرانی کے ذریعے مشکل ہوسکتا ہے۔

دراصل بلڈ پریشر کی جانچ کا روایتی طریقہ صرف ایک لمحے کی پیمائش کرتا ہے جو واحد ڈیٹا پوائنٹ پرمشتمل ہوتی ہے۔ ٹیکساس اے اینڈ ایم میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ کی پروفیسر روزبہ جعفری اور دیگر شریک محققین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کی پیمائش کی بہت سی حدود ہیں۔ اس سے جسم کے کام کرنے کا طریقہ پتہ نہیں چلتا۔

محققین کا کہنا ہے کہ ای ٹیٹو موبائل بلڈ پریشر کی نگرانی کیلئے اچھا انتخاب ہیں جو طویل عرصے تک پہننے کیلئے بھی آرام دہ ہیں اور ادھر ادھر  پھسلتے بھی نہیں۔ ٹیٹو کے ذریعے بلڈ پریشر کی مسلسل نگرانی ہر قسم کے حالات میں بلند فشارِخون کی پیمائش کی اجازت دیتی ہے جو دیگر آلات سے کہیں بہتر ہے۔ 

Related Posts