اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ایڈہاک اساتذہ اپنے مطالبات منظور کرانے کے لئے بنی گالہ میں عمران خان کے گھرکے باہر احتجاج کے لیے پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنیکا مطالبہ کیا ہے، احتجاج میں کے پی کے دور دراز علاقوں سے آئے سیکڑوں اساتذہ شریک ہوئے ہیں۔
ایڈہاک ٹیچرز کے مطابق بنی گالہ میں احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان مطالبات تسلیم کرائیں۔ تاریخ تقرری سے سینیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ دیا جائے۔
مزید پڑھیں:مفاد پرست ٹولے کوصرف اپنے کیسز ختم کرانیکی فکر ہے، غریبوں کی نہیں، شیخ رشید