سبی: شدید بارشوں کے باعث بننے والے سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ گئی،جس کے باعث 4 خواتین سمیت ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سیلابی ریلا مسافر وین بہالے گیا، جس کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سبی کے علاقیکٹ منڈی میں سیلابی ریلے میں وین بہہ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام نے 10 افراد کو بچالیا، 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،وین میں بچوں سمیت 15 سے زائد افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار