شیخوپورہ: شیخوپورہ کے نواحی علاقے فیروز والا میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیروز والا کے علاقے رچنا ٹاؤن میں واقع فلور ملز کا بوائلر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے فلور مل کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بعدازاں پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم ابر آلود رہے گا