آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مورکا مطالبہ، حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مورکا مطالبہ، حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مزید قرض فراہمی کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ حکومت مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر مزید ٹیکس عائد کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ساری توجہ معاشی اصلاحات یا عوام کے سر سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی بجائے آئی ایم ایف سے قرض کے حصول پر مرکوز ہے جبکہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے وفاقی بجٹ پر بھی اعتراضات ہیں جس پر بات چیت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے، بجٹ آج پیش کیا جائے گا

وفاقی حکومت کے اقدامات کو بادی النظر میں ناکافی قرار دیتے ہوئے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجٹ کو قرض پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پاکستان کو مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔محصولات اور اخراجات پر مزید وضاحت کیلئے بات چیت جاری ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے اقتصادی استحکام کیلئے پالیسیوں کے نفاذ میں مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔، وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا ڈو مور کے مطالبے پر مثبت ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مزید براہِ راست ٹیکسز عائد کرنا چاہتا ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اپنا بجٹ 10 جون کے روز پیش کیا تھا جس کے متعلق آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیرِخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے مطلوبہ ردوبدل کر لیے جائیں گے۔

 

Related Posts