طالبان کیساتھ بھارتی تعلقات بحال، 15 جون سے کابل دہلی پروازیں شروع ہوں گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان کی آمد کے بعد افغانستان اور بھارت کے درمیان پہلی بار دو طرفہ تجارتی پروازیں 15 جون سے شروع ہوجائیں گی۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت کابل اور دہلی کے درمیان خصوصی پرواز کام ایئرچلائے گی۔

مبصرین تجارتی پروازوں کی بحالی کو افغانستان اور بھارت کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کی توسیع سے تعبیر کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی نائب وزیر خارجہ نے کابل کا دورہ کیا تھا اور اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں کی تھیں، جن میں افغا وزیر دفاع ملا یعقوب اور افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی بھی شامل تھے۔ یہ طالبان کی آمد کے بعد اعلیٰ سطح پر بھارت کا طالبان حکومت سے پہلا براہ راست رابطہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کی تباہی۔ جذبے کا بیل آؤٹ پیکیج درکار ہے!

 

اس موقع پر بھارتی وفد نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے اور افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دیا۔

بھارتی وفد نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا عندیہ بھی دیا، جو  گزشتہ سال 5 اگست کو طالبان کی آمد یقینی بننے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

Related Posts